22 ستمبر، 2024، 9:08 PM

رہبر معظم انقلاب کا طبس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

رہبر معظم انقلاب کا طبس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صوبہ جنوبی خراسان کے شہر طبس میں سرنگ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طبس کے افسوسناک واقعے میں متعدد کان کنوں کے جاں بحق ہونے ہونے پر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام میں کان کنوں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کو ریسکیو خدمات کی فوری فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔ 

انہوں نے کہا کہ طبس واقعے میں جاں بحق ہونے والے مزدورں کے سوگوار خاندانوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

 رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ حکومتی حکام اور ریسکیو ٹیمیب اس واقعے کے زخمیوں کو ریسکیو کرنے اور ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

 ایران کے صوبہ جنوبی خراسان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم 51 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً رات 9 بجے طبس شہر کی کوئلے کی ایک کان میں پیش آیا۔

News ID 1926837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha